حیدرآباد۔26نومبر(اعتماد نیوز)آج ریاستی اسمبلی میں صدر پردیش کانگریس پی
لکشمیا کے اراضیات پر زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی۔ وقفہ صفر کے دوران ٹی آر
ایس کے رکن اسمبلی اندرا کرن ریڈی نے الزام لگایا کہ ضلع ورنگل کے رام
پور میں پونالا لکشمیا نے دلت طبقہ کے اراضیات پر نا جائز قبضہ کیا۔ انہوں
نے کہا کہ دلت طبقہ کو مختص کردہ اسئنڈ اراضیات کو پونالا لکشمیا نے اے
پی آئی آئی سی سے کم دام کے عوض اپنے نام پر کر لیا۔ ریاستی وزیر ہریش
راؤ نے پونالا لکشمیا کو اراضیات پر غیر قانونی قبضہ کرنے والا قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس زمین کو دو بارہ دلت طبقہ کو مختص کرنے کے لئے احتجاج
کرنے والے ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کڑیم ہری کو اس وقت کانگریس کے دور میں
بشمول 63افراد گرفتار کیا گیا۔ تاہم کانگریس نے پونالا لکشمیا کی تائید
کرتے ہوئے کہا کہ جو اجلاس میں غیر موجود ہیں انکے بارے میں بار بار تذکرہ
کرنا مناسب نہیں ہے۔ پونالا لکشمیا نے محض ایک معاہدہ کے تحت اراضی کو حاصل
کیا ۔